ڈاکٹر صائمہ شاہ کی نگرانی میں لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز

ڈاکٹر صائمہ شاہ کی نگرانی میں لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز

  

لاہور (پ ر) لاہور کنٹونمنٹ بورڈ نے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا، عوام کی آگاہی کے لئے پمفلٹوں کی تقسیم، کینٹ ایریا میں صفائی جاری، ڈاکٹر صائمہ شاہ خود نگرانی کررہی ہیں، عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کنٹونمنٹ بورڈ نے 17-02-2014 تا 22-02-2014 تک ہفتہ صفائی شروع کردی ہے، اس دوران لوگوں کی آگاہی کے لئے بینرز اور سکائی ہورڈنگز لگائی گئی ہیں اور پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں اور صبح سے شام تک کینٹ ایریا میں صفائی جاری ہے۔ سی ای او لاہور کینٹ ڈاکٹر صائمہ شاہ روزانہ کینٹ ایریا میں سیکٹر وائز دورہ کررہی ہیں اور وہ بذات خود عوام میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ میگا فون پر بھی آگاہی دے رہی ہیں۔ عوامی حلقوں کی طرف سے لاہور کنٹونمنٹ بورد کے اس اقدام کوبہت سراہا جارہا ہے اور انہوں نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ صفائی ستھرائی کا کام آئندہ بھی اس طرح جاری رہے گا۔ آخر میں اس موقع پر سابق سینئر وفاقی وزیر دفاع راﺅ سکندر اقبال مرحوم کے پولیٹیکل سیکرٹری اور لاہور کینٹ کی مشہور سیاسی وسماجی شخصیت سید فراز حسین زیدی اور اہلیانِ کینٹ لاہور نے ڈاکٹر صائمہ شاہ اور ان کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -