کنوارہ ظاہر کرکے شادی کرنے والے پٹواری کیخلاف متاثرہ لڑکی عدالت پہنچ گئی

کنوارہ ظاہر کرکے شادی کرنے والے پٹواری کیخلاف متاثرہ لڑکی عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار)خود کو کنوارہ ظاہر کر کے شادی کرنے اور 10لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات چھین کر گھر سے نکالے جانے والے شرقپور کے 5بچوں کے باپ پٹواری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے لڑکی عدالت پہنچ گئی ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے آئندہ تاریخ پیشی پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے درخواست گزار اچھرہ کی رہائشی سلمی نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ اس نے شرقپور کے پٹواری محبوب سے شادی کی جس نے سائلہ کو بتایا کہ وہ کنوارہ ہے لیکن بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے شوہر نے اس سے نقدی اور زیورات بھی چھین لئے ہیں اور اسے گھر سے بھی نکال دیا ہے جس پر سائلہ نے متعلقہ تھانے سے کارروائی کے لئے رجوع کیا لیکن شنوائی نہ ہوسکی لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پرفاضل جج نے آئندہ تاریخ پیشی پر پولیس سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -