پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کے جامع پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے‘انیلہ سلمان

پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کے جامع پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے‘انیلہ ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے مختلف اضلاع میں اپنے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے کے لیے 7مختلف تربیتی اداروں سے معاہدے کئے ہیں۔ ان اداروں سے معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کے جامع پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے ۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد پارٹنر سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانا ہے اس حوالے سے تعلیمی تربیت کے حوالے سے معروف اداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس سے کوالٹی ایجوکیشن کے حصول میں مدد ملے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ تربیت اساتذہ میں دو طرفہ تعاون سے پارٹنر سکولوں کا تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر پیف کی ڈائریکٹر بشریٰ سعید خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر منیر بھی موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -