شہری کا نیازی ایکسپریس اڈے کے منیجر کےخلاف ہرجانے کا دعویٰ

شہری کا نیازی ایکسپریس اڈے کے منیجر کےخلاف ہرجانے کا دعویٰ

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے نیازی ایکسپریس اڈے کے منیجر کے خلاف 50ہزار روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ فاضل عدالت نے مذکورہ منیجر کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2مارچ2014کو جواب طلب کرلیا ہے درخواست گزار جین مندر کے رہائشی ڈاکٹر اویس نے عدالت میں دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے اس نے بند روڈ کے قریب واقع نیازی ایکسپریس کے منیجر سے راولپنڈی سے واپسی کی بکنگ کروائی تھی لیکن بکنگ کے باوجود نیازی ایکسپریس روالپنڈی نہیں رُکی جس کے باعث سائل لاہور نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے اسے شدید زہنی پریشانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ رقم بطور ہرجانہ دلوانے کا حکم دیا جائے جس پرفاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -