گھریلو ملازمہ کو ہلاک کرنے کے الزام میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد

گھریلو ملازمہ کو ہلاک کرنے کے الزام میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے 10سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں ملوث ملزم الطاف ،اس کی بیوی ناصرہ اور بیٹے ابرار کے خلاف مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزموں پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے استغاثہ کے گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم الطاف کے گھر میں دسالہ ارم گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی جس پر الطاف اس کی بیوی اور بیٹے نے کسی غلطی کی وجہ سے اسے گیس کے پائپ سے تشدد کرکے ہلاک کردیا جس پر تھانہ شمالی چھاﺅنی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھجوایا گزشتہ روز سماعت کے موقع پر تینوں ملزمان کو جیل سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا عدالت نے ملزموں پر فرد جرم عائد کی تو انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر فاضل جج نے آئندہ تاریخ سماعت پر استغاثہ کے گواہ طلب کر لئے ہیں۔