چین کے نائب وزیر نے میٹروبس پراجیکٹ کو عوام کیلئے شاندار تحفہ قرار دیا

چین کے نائب وزیر نے میٹروبس پراجیکٹ کو عوام کیلئے شاندار تحفہ قرار دیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)چین کی کمیونسٹ پارٹی کے نائب وزیر آئی پنگ (Ai Ping) نے بین الاقوامی معیار کے لاہورمیٹروبس پراجیکٹ کو وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی طرف سے پنجاب کے عوام کے لیے شاندار تحفہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے وفد کے ارکان ، صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور ، اعلیٰ حکام اور شہریوں کے ساتھ میٹروبس میں سفر کے دوران کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، انڈسٹریز، جنگلات و دیگر افسران بھی سفر میں ہمراہ تھے ۔چینی نائب وزیر نے اتفاق میٹروسٹیشن ماڈل ٹاﺅن سے ایم اے او کالج تک میٹروبس میں عام مسافر کی حیثیت سے سفر کے دوران سروس اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کے اعلیٰ معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 11ماہ کی قلیل مدت میں 27کلو میٹر طویل اس میگاپراجیکٹ کی تکمیل وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی اپنے عوام سے گہری محبت اور دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پایہ تکمیل کو پہنچنے والے عوامی فلاحی منصوبوں، سرمایہ کاری کے فروغ، تعلیم ،انڈسٹری و انفراسٹرکچر کی ترقی اور بجلی بحران کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ان تھک کوششوں کو عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔

شاندار تحفہ

مزید :

صفحہ آخر -