ملک میں پیدا نہ ہونے والی اشیاءبھارت سے درآمد کرنے دی جائیں‘ خو اجہ خاور رشید

ملک میں پیدا نہ ہونے والی اشیاءبھارت سے درآمد کرنے دی جائیں‘ خو اجہ خاور رشید

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لا ہور چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خو اجہ خاور رشید نے حکومت پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ایسی تما م اشیا ءجو ملک میں پید انہیں ہو تیں ان کی بھارت سے درآمد کی اجازت دی جا ئے خاص طور پر سائیٹل سٹیرل الکوحل (Cetyl Stearyl Alcohal, HS Code 3823.7000)جو کئی کاسمیٹکس پروڈکٹس میں استعمال ہوتاہے۔ تاہم ایسی تمام اشیاءجو ملک میں پید ا ہو تی ہیں ان کی بھارت سے درآمد پر پا بندی بر قرار رکھی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کئی چیزیں ہیں جن کی بھارت سے درآمد پر پا بندی ہے مگر ان کو یورپ یا دوسرے ممالک سے درآمد کیا جا سکتاہے۔جبکہ کئی ایسی اشیا ءبھی ہیں جن کو یورپی کمپنیاں بھارت سے خرید کر کے یورپ سے پاکستان کو مہنگے داموںفروخت کرتی ہیں۔ جس سے ملکی انڈسٹری کو غیر ضروری اخراجات بر داشت کرنے پڑتے ہیں۔لہٰذا ملک کے بہترین مفاد کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے ایسی تما م اشیا ءجو ملک میں پید ا نہیں ہو تیں ان کی بھارت سے در آمد کی اجازت دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -