رانا نذرالرحمن ملک کو بہتر راستے پر چلانے کے متلاشی رہے،لیاقت بلوچ

رانا نذرالرحمن ملک کو بہتر راستے پر چلانے کے متلاشی رہے،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)انجمن شہریان لاہور کے صدررانا نذرالرحمن ملک کو بہتر راستے پر چلانے کے ہمیشہ متلاشی رہے ان کا جماعت سے گہرا رشتہ ہے جو نہ ٹوٹنے والا ہے۔رانا نذرالرحمن قومی سیاست کا اثاثہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام انجمن شہریان لاہور کے صدررانا نذرالرحمن کی کتاب”صبح کرنا شام کا“کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید پراچہ،رانا نذرالرحمن ،حافظ محمد اداریس،محمد انور نیازی اورفرحان شوکت سمیت دیگر نے خطاب کیا۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ رانا نذرالرحمن کا جماعت کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے ہر شخص اپنی سوچ اور زاویے کے مطابق سوچتا اور لکھتا ہے ۔ رانا صاحب نے بڑی ایمانداری کے ساتھ جدوجہد کی . رانا نذرالرحمن نے کہا کہ جب میں لاہور میں آیا تو میرا سر ننگا تھا اس دورا ن میر ی ملاقات مولانا موددوی ؒ کے ساتھ ہوئی اور میرے سر پر مولانا مودودی ؒ کا جنون طاری ہوگیا انہوں نے کہا کہ میر ی کتاب میں ٹمپرنگ کی گئی ہے یہ میر ی کتاب نہیں لگتی اس کتاب کے خلاف سازش کی گئی ہے اس کتاب میں بہت سے لوگوں کے چہرے بے نقاب کئے گئے تھے مگر ٹمپرنگ کرکے کتاب کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے ۔جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید پراچہ نے کہا کہ رانا صاحب نے سچے مسلمانوں والا کردار ادا کیا ہے جس کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

مزید :

صفحہ آخر -