یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کا تعزیتی اجلاس

یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کا تعزیتی اجلاس

  

لاہور (پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کا ایک اہم تعزیتی اجلاس گلبرگ میں منعقد ہوا۔ صدارت چیف آرگنائزر پنجاب طارق احسان غوری نے کی، اجلاس میں معروف کشمیری راہنما تحریک جدوجہد آزادی کشمیر کے سرخیل چوہدری نور حسین کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ مرحوم چوہدری نور حسین ایک عظیم کشمیری رہبر اور حریت پسند تھے جنہوں نے تمام زندگی وادی کشمیر کے مظلوم عوام کے حق خود ارادیت کیلئے انتھک جدوجہد کی، چوہدری نور حسین نے آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کی جو شمع روشن کی وہ آج پوری آب و تاب سے فروزاں ہے۔

یوتھ فورم فار کشمیر مرحوم چوہدری نور حسین کی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -