ایم کیو ایم ،اے پی ایم ایل اوروحدت مسلمین کے عہدیدار مسلم لیگ ق میں شامل

ایم کیو ایم ،اے پی ایم ایل اوروحدت مسلمین کے عہدیدار مسلم لیگ ق میں شامل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ایم کیو ایم ،اے پی ایم ایل اوروحدت مسلمین کے درجنوں عہدیداروں نے مسلم لیگ ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا ، کنوینر لاہور میاں محمد منیر سے ملاقات کی اور چوہدری برادران کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ، مسلم لیگی راہنماﺅں نے شمولیت اختیار کرنے والے عہدیداروں ، سیاسی کارکنوں کو مسلم لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دی شامل ہونے والوں میں اے پی ایم ایل کے شیخوپورہ سے قومی کے ٹکٹ ہولڈر ملک ریاست ، ایم کیو ایم کے جوائینٹ انچارج لاہور مجاہد علی گل نے درجنوں عہدیداروں کے ہمراہ شمولیت کا اعلان کیا ، شامل ہونے والوں راہنماﺅں نے اس موقع پر کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی مدبر سیاست دان ہیں وہ اپنی متوازن سوچ کے باعث ملک بھر میں اپنا ایک خاص مقام اور احترام رکھتے ہیں ، چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت کے جو منصوبے دیئے ان سے آج بھی صوبہ کے عوام مستفید ہورہے ہیں ، شمولیت اختیار کرنے والوں میں اے پی ایم ایل کے اطہر خان ، ندیم عباس حیدری ،اکبر علی ، عمر جمیل خان ، نصیر احمد جٹ ، میاں محمد بلال، حافظ محمد زبیر،محبوب علی، چودھری شفیق احمد گل،محمدر فیق،یعقوب بھٹی، نور محمد گورائیہ، فیاض احمد فاطمی ،افتخار احمد ڈگرا، صائمہ خان، طاہرہ چوہان، زاہدہ،رفاقت علی، شاہدہ،کلثوم بی بی، رضیہ، سید عمران بخاری ،ملک مطلوب الرحمن ایڈووکیٹ، چودھری ریاض گجر، مہر محمد نواز، مجاہد علی گل، بشیر احمدشامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینٹر کامل علی آغا نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے اپنی مرضی سے ہماری جماعت کو چھوڑا، اور اپنی جماعت بنائی ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف سے عوامی فلاح کے منصوبوں کی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ان کے پاس میٹروبس کے سفید ہاتھی منصوبے کیلئے ماہانہ سوا ارب کی سبسڈی ہے مگر مریضوں کو دوائیوں اور لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔میاں محمد منیر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ لاہور کے عوام مسلم لیگ کی تنظیم سازی کی مہم میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں ،شعبہ خواتین کی صدر خدیجہ عمر فاروقی، ماجدہ زیدی، اور آمنہ الفت نے مسلم لیگ میں شامل ہونے والے دیگر جماعتوں کے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

شامل

مزید :

صفحہ آخر -