دہشتگردوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیاہے،حقوق اہلسنّت محاذ

دہشتگردوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیاہے،حقوق اہلسنّت محاذ

  

لاہور ( پ ر) دہشت گردوں نے عوام کا سکون برباد اورملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے راستے میں دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ان خیالات کا اظہار حقوق اہلسنت محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی نے محاذ کے دفتر میں تنظیمات اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جو سیاست دان اورمذہبی راہنما آپریشن کی بجائے مذاکرات کی رٹ لگارہے ہیں وہ حقائق سے پردہ پوشی کر رہے ہیں آپریشن کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ہزاروں بے گناہ معصوم بچوں، عورتوں ، ضعیفوں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کرنے والوں سے مذاکرات قانون، آئین اور شریعت کے منافی ہے حکومت اور فوج سمیت پوری قوم نے خلوص نیت سے ملک میں امن کے لئے دہشت گردوں کو مذاکرات کا موقع دیا لیکن مذاکرات کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کرکے دہشت گردوں نے خون ریزی کرکے حکومت ، فوج اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی طالبان کمیٹی حقائق کو مسخ کرکے ملک اور قوم کو اندھیرے کی نظر کرنا چاہتی ہے امن کی بات کرنے والے اب دھمکیوں پر اتر آئے ہیںگزشتہ روز طالبات کمیٹی کے رکن یوسف شاہ کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں یہ کہنا کہ ”اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو ختم کیا گیا تو پھر طالبان کے حملوں میں تیزی آجائے گی“ انھوںنے حکومت اور فوج سے مطالبہ کیا کہ یوسف شاہ کے اس دھمکی آمیز بیان کا نوٹس لے کر پاکستان کے قانون کے تحت یوسف شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے انھوںنے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ 21 فروری بروزجمعہ کو دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف یوم نجات کے طور پر منائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -