پنڈوارہ ستارمیں الجھے خطرناک تار ختم ، فور کور کیبل بچھانے کا کام مکمل

پنڈوارہ ستارمیں الجھے خطرناک تار ختم ، فور کور کیبل بچھانے کا کام مکمل

  

لاہور ( پ ر ) ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور نائب صدر مسلم لےگ (ن) لاہور و چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسو سی ایشن خرم روحیل اصغرکی کوششوں سے پنڈوارہ ستار میں بجلی کے بے ہنگم اور الجھے خطرناک تار ختم کرکے فور کور کیبل بچھانے کا کام مکمل ہوگےا ہے اس کے ساتھ ساتھ بستی محمد حسین ، فیاض پارک ، سلطان پارک اور اسلام پارک میں سوئی گےس کے کم پرےشر کو سوئی گےس حکام کے تعاون سے درست کر دےا گےا ہے اس حوالے سے متعلقہ علاقوں سے اظہار تشکر کے لےے شیخ روحیل کے مرکزی دفتر آنے والے وفود سے خطاب کرتے ہوئے خرم روحیل اصغر نے کہا کہ عوام کو بنےادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا مشن رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شرےف عوامی خدمت کے لےے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ پنجاب میں مثالی ترقےاتی کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہےں ۔ وفو میں حافظ اکرم گجر ، ملک سلیم اعوان ، ڈاکٹر آصف ، ڈاکٹر اقبال ، بالا گجر ، رانا منیر، میاں عقیل ، ملک عرفان ، میاں آصف ، چوہدری ماجد، فیصل عدنان شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -