آصف زرداری نے 5 سال جبر نہیں صبر کی سیاست کی ،راجہ عامر

آصف زرداری نے 5 سال جبر نہیں صبر کی سیاست کی ،راجہ عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) پےپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر خان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے 5 سال جبر کی نہیں صبر کی سیاست کی ہے، سیاست کر کے دکھائی ہے، سیاست ہوتی کیا ہے؟ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی لاہور آمد کے اعلان سے سناٹا دم توڑ چکا ہے، چہل پہل شروع ہو چکی ہے، پارٹی پھر سے منظم ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو آج بی بی شہید کا شکرگزار ہونا چاہئے کیونکہ بی بی شہید نے میثاق جمہوریت پر دستخط کر کے ہی اصل معنوں میں مسلم لیگ (ن) کو زندہ کیا انہوں نے میثاق جمہوریت میں معافی مانگی تھی ہم پی پی کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے لیکن مسلم لیگ ن آج پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے پاکستان پیپلزپارٹی شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹوکے ویژن کے مطابق قومی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو پس پشت ڈال دیا ہے اور عوام درپیش دہشت گردی اور دیگر مسائل سے تنگ آ چکے ہیں، ملکی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور اداروںکو مضبوط کرنے کےلئے اپنا کردارادا کیا ہے اور پیپلز پارٹی پاکستان میں تمام مسائل کے حل اور جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کی خواہاں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو سیاسی انتقام کی حامی نہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو محور بنایا۔