شکیل آفریدی کی سیکیورٹی پر مامور سکیورٹی انچارج کے اغواءکی کوشش ناکام

شکیل آفریدی کی سیکیورٹی پر مامور سکیورٹی انچارج کے اغواءکی کوشش ناکام

  

پشاور(آن لائن) پشاور موٹروے پر موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی‘ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی انچارج کے اغواءکی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس کے مطابق پشاور کی سنٹرل جیل میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کے سکیورٹی انچارج انسپکٹر ساجد ممتاز پشاور موٹروے پر سفر کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی کار میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تاہم تعاقب کرنے پر اغواءکار فرار ہوگئے۔ انسپکٹر ساجد ممتاز کا کہنا ہے کہ اغواءکاروں نے زبردستی گاڑی میں گھسنے کی کوشش کی۔ اغواءکاروں نے فائرنگ بھی کی تاہم موٹروے پولیس کی مداخلت پر اغواءکار فرار ہوگئے۔

شکیل آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -