عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کی پاداش میں سی سی پی او لاہور کو شو کاز نوٹس جاری

عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کی پاداش میں سی سی پی او لاہور کو شو کاز نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کی پاداش میں سی سی پی او لاہور کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ فاضل جج نے تھانہ گرین ٹاﺅن اور تھانہ نشتر کالونی کے ایس ایچ اوز کی تا حکم ثانی تنخواہ قرق کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں طلب کیا ہے فاضل عدالت نے زیر سماعت ایک مقدمہ میں ایس ایچ او تھانہ برکی کو کیمیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جو اس نے تعمیل نہ کی جس پر عدالت نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ ایس ایچ او کو رپورٹ پیش کرنے کا پابند کریں مگر سی سی پی او نے بھی عدالتی حکم کی تعمیل نہ کی جس پر گزشتہ روز انہیں شو کاز نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ ایس ایچ اوتھانہ گرین ٹاﺅن اور نشتر کالونی نے عدالتی حکم عدولی کی جس پر ان کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -