خیبرپختونخوا حکومت نے 15لاپتہ افراد کے کوائف پر مبنی رپورٹ تیار کرلی
پشاور (آئی این پی) خیبرپختونخوا حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرنے کے لئے 15لاپتہ افراد کے کوائف پر مبنی رپورٹ تیار کرلی ۔ بدھ کو محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق آٹھ لاپتہ افراد کو مختلف حراستی مراکز میں رکھا گیا‘ چھ افراد رہا کئے جاچکے ہیںجبکہ ایک شخص حراستی مرکز میں انتقال کرچکا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پندرہ لاپتہ افراد کے کوائف پر مبنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت سے 117 لاپتہ افراد کی تفصیل طلب کی تھی۔
15لاپتہ افراد