بے شرموں نے قائداعظم کے مزار کو بھی نہ بخشا

بے شرموں نے قائداعظم کے مزار کو بھی نہ بخشا
Quaid e Azam
کیپشن: Mohammad Ali Jinnah

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگ اس حدتک گرگئے ہیں کہ چند روپوں کی خاطر اپنے محسن ”قائد اعظم محمد علی جناح“ کی قبرکو بھی معاف نہ کیا اور اصل قبر کے کمرے کو ”کوٹھے“ کے طور پر استعمال کرانے لگے ۔ شاید کوئی بھی غیرت مند پاکستانی اس بات پر یقین نہ کرے لیکن سچ ہے ۔ اے آروائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق چند لوگوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزاز کے کمرے کو کرائے پر دینے کا گھنوناکام شروع کررکھاہے ، چند بااثر لوگ یہ کمرہ لڑکوں اور لڑکیوں کو چند گھنٹوں کے لیے کرائے پر دیتے ہیں جس کا گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے نوٹس بھی لے لیاہے اور رپورٹ طلب کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -