شمالی وزیرستان میں فائرنگ، سات طالبان مارے گئے

شمالی وزیرستان میں فائرنگ، سات طالبان مارے گئے
شمالی وزیرستان میں فائرنگ، سات طالبان مارے گئے
کیپشن: Miranshah

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے سات طالبان ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز میران شاہ سے پندرہ کلومیٹر دور پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے مرکزی شاہراہ پر سیکورٹی پوسٹ کے قریب گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مقامی طالبان تھے۔ زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید :

وزیرستان -