کیلاش دھمکیاں ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں سیکیورٹی صورتحال پر رپورٹ طلب کرلی

کیلاش دھمکیاں ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں سیکیورٹی صورتحال پر ...
Pakistan
کیپشن: Supreme Court

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ کیلاش کے لوگوں کو اسلام قبول کرنے یا مرنے کے لیے تیار رہنے کی دھمکیاں افغان صوبہ نورستان سے ملی ہیں جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے کیلاش کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سات روز میں رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیلاش کے لوگوں کودی جانیوالی دھمکیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔د وران سماعت ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے بتایاکہ سیکریٹری داخلہ سے رابطہ ہواہے ، شہریوں کو اندرون ملک سے نہیں بلکہ افغانستان کے صوبہ نورستان سے دھمکیاں ملی ہیں ۔ عدالت نے سات روز کے اندر کیلاش کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ یادرہے کہ کیلا ش کے غیرمسلم پاکستانیوں کو دھمکیاں ملی تھیں کہ وہ اسلام قبول کرلیں یا پھر مرنے کے لیے تیار رہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -