طالبان شوریٰ کا حکومت کے نام اہم پیغام ، سرکار نے جوابی ہدایت کردی

طالبان شوریٰ کا حکومت کے نام اہم پیغام ، سرکار نے جوابی ہدایت کردی
Wazirstan
کیپشن: Taliban Shoora

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کی سیاسی شوریٰ نے حکومت کے نام پیغام میں کہاہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں ، مزید چھ گروپ بھی مذاکرات پر آمادہ ہوگئے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق طالبان شوریٰ کے وزیرستان سے حکومت کے لیے پیغام میں کہاگیاکہ وہ مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہیں جس پر حکومت نے کہاکہ اگر طالبان مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہیں تو اپنی کمیٹی سے رابطہ کریں ، مذاکرات کا عمل رابطہ کمیٹی کے ذریعے ہی ہوگا، دہشتگردی کی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے یقین دہانی ہونی چاہیے ۔