کسی طاقت سے نہیں ڈرتے ، ہرعمل کا ردعمل ضرورہوتاہے: تحریک طالبان مہمندایجنسی
اسلام آباد،مہمندایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا میں شرپسندوں کیخلاف فضائی کارروائی کی اجازت دی جبکہ کالعدم تحریک طالبان مہمندایجنسی کے ترجمان نے کہاہے کہ ہرعمل کا ردعمل ہوتاہے ، طاقت کا استعمال ہمیں اپنی جنگ سے نہیں روک سکتا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نوا زشریف نے فاٹا میں شرپسندوں کیخلاف آپریشن کی منظوری دی جس پر عمل کرتے ہوئے وزیرستان اور باڑہ کے علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے ۔ حکومت کاموقف تھاکہ طالبان کو سخت پیغام دینے کے لیے حملے ہی آخری آپشن تھے ۔ اُدھر تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے ترجمان عمرخالدخراسانی کاکہناتھاکہ طالبان کی جنگ نظریاتی ہے ، طاقت کا استعمال ہمیں نہیں روک سکتا۔اُنہوں نے کہاکہ کسی بھی طاقت سے ڈرتے نہیں ، ہر عمل کا ردعمل بھی ضروری ہوتاہے ۔