قصور سے تین بھارتی جاسوس گرفتار، بھارتی کرنسی ، پاسپورٹ اور پاکستانی چھاﺅنیوں کے نقشے برآمد

قصور سے تین بھارتی جاسوس گرفتار، بھارتی کرنسی ، پاسپورٹ اور پاکستانی ...
Indian Currency , Passport Recovered
کیپشن: Indian Spies Arrested in Pakistan

  

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس ادارے نے قصور میں کارروائی کرتے ہوئے تین بھارتی جاسوس کر کے چھاﺅنیوں کے نقشے،بھارتی پاسپورٹ اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق حساس ادارے نے کچھ افرادکے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے، اہم تنصیبات اور دیگر اہم معلومات بھیجنے کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے فوجی چھاﺅنیوں کے نقشے، بھارتی پاسپورٹ ، اسلحہ اوربھارتی کرنسی برآمد کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد میں عمیر ، شاہ زر اور کاشف شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

قصور -اہم خبریں -