طالبان کمیٹی کی فاٹامیں بمباری کی شدید مذمت ، فوری طورپر جنگ بندی کی جائے : پروفیسرابراہیم

طالبان کمیٹی کی فاٹامیں بمباری کی شدید مذمت ، فوری طورپر جنگ بندی کی جائے : ...
Cease Fire
کیپشن: Professor Ibrahim

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کی طرف سے مذاکرات کے لیے نامزد رابطہ کمیٹی نے شمالی وزیرستان میں بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کردی ہے۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے طالبان اور حکومت دونوں سے فورا جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک حکومت کی جانب سے سے ہے طالبان کی جانب سے نہیں، حکومت سے پوچھا جائے کہ ڈیڈ لاک کب ختم ہو گا؟ موجودہ ڈیڈ لاک کیسے ختم ہو گا اس بارے میں اللہ ہی بہتر جانتا ہے، طالبان کہہ چکے ہیں کہ وہ جنگ بندی کردیں گے لیکن حکومت بھی جنگ بندی کا اعلان کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال جو بھی ہو امن کی کوششیں جاری رکھیں گے، ایک دوسرے پرحملوں اور الزامات سے مسائل حل نہیں ہونگے، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے 3 روز قبل 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے تھے اور پھربدھ اورجمعرات کی درمیانی شب فاٹامیں فضائی حملوں میں درجنوں شرپسندمارے جاچکے ہیں ۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -