امریکی ”درندے “نے جیل میں خودکشی کرلی

امریکی ”درندے “نے جیل میں خودکشی کرلی
Iraq Terrorism
کیپشن: US security persons Suide

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی لڑکی سے جنسی بداخلاقی کرنیوالے مجرم امریکی فوجی نے جیل میں خود کشی کر لی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق میں ایک کمسن بچی سے زیادتی کے بعد بچی اور اس کے خاندان کو قتل کرنے کے مجرم امریکی فوجی نے جیل میں خود کشی کر لی ہے۔ فوجی سٹیو ڈیل گرین پر 2009ء میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اوروہ دو تین روز قبل اپنے سیل میں بے حس و حرکت پایا گیا۔ جیل خانہ جات کے فیڈرل بیورو کے ترجمان نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز چل بسا۔