ویڈیوسکینڈل : مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کو طلب کرلیا

ویڈیوسکینڈل : مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کو طلب کرلیا
Meera
کیپشن: Video Scandal

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے متنازع ویڈیو کیس میں اداکارہ میرا اور ان کے شوہر کیپٹن نوید کو 26 فروری کو طلب کرلیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق زرغام کی عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف فحش ویڈیو کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت اداکارہ میرا اور ان کے شوہر کیپٹن نوید پیش نہیں ہوئے تاہم میرا کی جانب سے ان کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ درخواست گزار شبیر کے وکیل نے میرا کے وکیل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جمع کرایاگیاوکالت نامہ جعلی ہے،اداکارہ میرا کے دستخط موجود نہیں جس پر وکیل دفاع نے موقف اپنایاکہ ان کی موکلہ اس وقت ملک میں موجود نہیں۔ عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے اداکارہ میرا،کیپٹن نوید اور ایس ایچ او تھانہ مزنگ کو 26 فروری کو طلب کرلیا۔

مزید :

تفریح -