حکومت طالبان مذاکرات کی حکمت عملی سامنے آگئی ، آر یا پار کا فیصلہ ، سیکیورٹی فورسز کو جوابی کارروائی کا اختیار بھی مل گیا

حکومت طالبان مذاکرات کی حکمت عملی سامنے آگئی ، آر یا پار کا فیصلہ ، سیکیورٹی ...
Taliban
کیپشن: Govt

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت طالبان مذاکرات پر حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق حکومت نے ”آریا پار“کا فیصلہ کرلیاہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کو جوابی کارروائی کااختیار بھی دے دیاگیاہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کاعمل حکومتی کمزوری نہیں ، حکمت عملی کا نتیجہ ہے ، ہتھیار اُٹھانیوالوں کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال ہوگالیکن مذاکرات کرنیوالے گروپوں سے مذاکرات کو ہی ترجیح دی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایاکہ کون کہاں ہے ؟ کس کی اشیرباد سے سرگرم ہے ؟ حکومت سب جانتی ہے ، وزیرداخلہ ایک اہم پریس کانفرنس میں مذاکرات سپوتاژ کرنیوالے چہرے بے نقاب کریں گے اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق اہم موقف پیش کریں گے، وفاقی حکومت نے دہشتگردی کی کارروائیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے ۔ دوسری طرف وزیردفاع خواجہ آصف نے بتایاکہ 17دنوں میں چالیس حملوں نے مذاکراتی عمل کو متاثر کیا، سیکیورٹی فورسز کو جوابی کارروائی کا اختیار دے دیاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -