ہنس راج ہنس نے مسلمان ہونے کی تردید کردی

ہنس راج ہنس نے مسلمان ہونے کی تردید کردی
Hans Raj Hans Refused To embrace Islam
کیپشن: Hans Raj Hans Refused To embrace Islam

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی گلوکارہ ہنس راج نے پاکستان سے واپسی پر مسلمان ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایاکہ ایک صحافی نے مذاق میں کی گئی بات کو اس اندازمیں پیش کیاجس کی وجہ سے خاصی پریشانی کا سامنا کرناپڑا، بزرگان دین کو ماننے والاہوں اوراسلام کی بہت عزت کرتاہوں ۔لاہورمیں تین روزہ قیام کے دوران ہنس راج ہنس نے مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی۔ روانگی سے قبل مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہنس راج ہنس کاکہنا تھا کہ بھارت میں کچھ ضروری کام کی وجہ سے اچانک واپس جانا پڑ رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک صحافی نے مذاق میں کی گئی بات کواس انداز سے پیش کیا کہ جس کی وجہ سے خاصی پریشانی ہوئی، اگروہ ذمے داری کا مظاہرہ کرتے توشاید یہ مذاق خبرنہ بنتا، میں بزرگان دین کوماننے والا ہوں، دنیا کے بیشترممالک میں پرفارم کرنے کے لیے جاتا رہتاہوں اوروہاں پرفارم کرنے کے لیے مجھے اچھا معاوضہ بھی دیا جاتاہے لیکن پاکستان سے میری عقیدت کی دوبڑی وجوہات ہیں۔ا یک توبزرگان دین کی درگاہیں اوردوسرا موسیقی کے مہان اساتذہ کا یہاں ہونا، اس مرتبہ بھی میری ملاقات بہت سے لوگوں سے ہوئی اوربہت اچھا لگا۔ اُن کاکہناتھاکہ صوفیاءکرام کا ماننے والا ہوں اور اُنہوں نے ہمیشہ انسانیت کا پیغام دیا ہے اس لیے میں بھی اپنی گفتگوکے ذریعے امن، دوستی اوربھائی چارے کا پیغام دیتا ہوں لیکن اس کوکوئی اوررنگ دینا درست نہیں، گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان آرہا ہوں، مگرآج تک کوئی من گھڑت اوربے بنیاد خبر سامنے نہیں آئی ہے،میں مذہب اسلام کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن میرے حوالے سے سامنے آنیوالی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔یادرہے کہ گذشتہ روز کئی اخبارات نے اپنی خبروں میں شائع کیاتھاکہ ہنس راج نے اسلام قبول کرلیاہے جس میں ایکسپریس نیوز سرفہرست تھا۔ ہنس راج ہنس نے پریس کانفرنس کے بعد صحافی کے سوال ”آپ کی گفتگو سے لگ رہاہے کہ آپ مسلمان ہوگئے ہیں “کے جواب میں کہاتھاکہ آپ مسلمان سمجھتے ہیں تو ایساہی سمجھ لیں ، نام سے متعلق پوچھنے پر جواب آیاتھاکہ محمد آصف رکھ لیں ، محمد یوسف ہوناچاہیے ۔

مزید :

بین الاقوامی -