بوم بوم آفریدی گیند لگنے سے زخمی ہوگئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈرشاہدآفریدی پریکٹس کے دوران گیندلگنے سے زخمی ہوگئے ۔ انتظامیہ کے مطابق لاوہر کے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران جنید خان کی گیند کو سوئیپ کھیلنے کی کوشش میں بوم بوم آفریدی زخمی ہوگئے ہیں ، اُن کے قد سے بال اونچی تھی اورایک بال پر چار رنز کاہدف تھا۔ کھیلنے کی کوشش گیندشاہدآفریدی کے ہیلمنٹ کی جالی پر زور سے لگی جس کی وجہ سے جالی ٹیڑھی ہوگئی اور شاہد آفریدی کی آنکھوں کے بھنوﺅں پر چوٹ لگی جس پر سنی پلاسٹ لگادیاگیا۔ انتظامیہ کے مطابق زخم ایسانہیں کہ جس کی وجہ سے شاید آفرید ی اَن فٹ ہوجائیں یا میچ کھیل نہ پائیں ۔