فیس بک نے ”وٹس ایپ“ خرید لیا

فیس بک نے ”وٹس ایپ“ خرید لیا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی روابط کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے موبائل پر پیغام رسانی کی ایپلیکیشن’ وٹس ایپ‘ 19 ارب ڈالرز میں خرید لیا ہے، وٹس ایپ کے 45 کروڑ صارف ہیں۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے ایک بیان میں وٹس ایپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ناقابل یقین حد تک قابل قدرقرار دیا ۔ایپلیکیشن کا ایک مفت ورژن عام استعمال کے لیے دستیاب ہے جبکہ یہ کاروباری ورژن میں صارفین سے ایک ڈالر سالانہ وصول کرتی ہے۔ فیس بک اور وٹس ایپ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت فیس بک چار ارب ڈالر نقد اور 12 ارب ڈالر اپنے حصص کی شکل میں ادا کرے گی جبکہ 3 ارب ڈالر حصص کی شکل میں بعد ازاں وٹس ایپ کے بانیوں اور ملازمین کو دیے جائیں گے۔یہ فیس بک کی اب تک کی سب سے بڑی خریداری ہے،اس سے قبل فیس بک کا سب سے بڑا سودا 2012ءمیں انسٹاگرام کی خریداری تھا جس کے لیے اس نے 1 ارب ڈالر ادا کیے تھے۔یادرہے کہ فیس بک اور وٹس ایپ کے سودے کی بات پہلی مرتبہ صرف 11 دن پہلے ہوئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -