زند ہ باد۔ ۔ ۔ پاکستانی بالرز ”چھا“گئے، انتظامیہ کا ورلڈ ریکارڈ کا دعویٰ

زند ہ باد۔ ۔ ۔ پاکستانی بالرز ”چھا“گئے، انتظامیہ کا ورلڈ ریکارڈ کا دعویٰ
PCB
کیپشن: Cricket World Records

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ محمد اکرم نے کہاہے کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک مضبوط ہے ، ڈیڑھ سال میں بالرز نے 2200اوورزکرائے لیکن صرف چار ’نوبال‘ ہوئیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ، پلاننگ کررہے ہیں ، کھلاڑیوں کو گراﺅنڈمیں کارکردگی دکھاناہوگی ۔قذاقی سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک تمام ٹیمیں اچھی ہیں، پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم جس طرح کی کرکٹ کھیل رہی ہے اسے بھی آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا، ایشیا کپ میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کاسپن ڈپارٹمنٹ بہت اچھا ہے، فاسٹ بولرنے بھی ضرورت پڑنے پر اچھی کارکردگی دکھائی، اچھے بولرز کی موجودگی میں بولنگ کوچ بننے کو خوش قسمتی سمجھتا ہوں،ہماری ٹیم نے ڈیڑھ سال کے عرصے میں ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کے دوران دوہزاردوسو اوورز کرائے جن کے دوران صرف چار ’نوبال‘ ہوئیں جو ورلڈ ریکارڈ ہے ۔قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑیوں کو چوٹیں لگتی رہتی ہیں اور محمد عرفان کا قد اور جسم انجری کو جلدی قبول کر لیتا ہے، کوشش ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں، عمر گل کی ٹیم میں واپسی سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -