ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20کیلئے اظہر محمود کوچ مقرر

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20کیلئے اظہر محمود کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کی خدمت بطور کوچ حاصل کر لی ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، اظہر محمود بطور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اظہر محمود کی خدمات حاصل کرنے کی وجہ سے مشتاق احمد ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے اس قسم کی خبریں میڈیا میں زیر گردش ہیں کہ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے سابق مایا ناز بلے باز سر ویون رچرڈز اور اظہر محمود کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔