ایران پاکستان کو 3ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر تیار ہے : قونصل جنرل

ایران پاکستان کو 3ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر تیار ہے : قونصل جنرل

  

 اسلام آباد (اے پی پی)کراچی میں ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو بجلی کی فراہمی 130میگاواٹ سے بڑھا کر 3ہزار میگاواٹ تک کرنے کیلئے تیارہے ۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن پاکستان کیلئے توانائی حاصل کرنے کا انتہائی منافع بخش ،سب سے زیادہ محفوظ اور سستا ذریعہ ہے۔ منصوبہ دونوں ممالک کیلئے اہم ہے ، تہران پر نیوکلیئر پروگرام کے باعث لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی متاثر ہوا تھا۔ تاہم 2016میں بہت سی پابندیاں ختم ہو چکی ہے۔احمد محمدی نے کہا کہ ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ایران کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کی خواہش رکھتاہے اور ہمارا یقین ہے کہ یہ ایران کیلئے بھی فائدہ مندہو گی۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 24تا 27 فروری 2017ء کے دوران ایران کی مصنوعات کی نمائش منعقد کی جارہی ہے جبکہ اپریل میں تہران میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

مزید :

کامرس -