تاپی گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر کام کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے

تاپی گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر کام کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے

  

لاہور(کامرس ڈیسک)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاپی گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر کام کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ ایران سے گیس کی درامد نا ممکن ہو گئی ہے اس لئے تاپی منصوبہ پر رفتار بڑھانا ملکی مفاد میں ہے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ توانائی کی دنیا میں گیس کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ موجودہ صدی گیس کی صدی ہے اورپاکستان کا مستقبل بھی گیس سے وابستہ ہے۔ موجودہ حالات میں گیس سے بجلی کی پیداوار ہر دوسرے زریعے سے سستی ہے اسلئے دنیا کے متعدد ممالک بجلی گھروں کو گیس پر منتقل کر رہے ہیں۔گیس کی ملکی پیداوار گزشتہ پندرہ سال سے جامد ہے اس لئے ایل این جی درامد کی جا رہی ہے۔ایل این جی ٹرمینلز اور ری گیسیفیکیشن پلانٹس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے تاکہ توانائی کا بحران کم کیا جا سکے۔شاہد رشید بٹ نے کہا کہ سی این جی کی قیمت کی ڈی ریگولیشن حکومت کا کارنامہ ہے جس سے یہ صنعت ترقی کرے گی۔ سی این جی کا کاروبار اسی وقت قابل عمل ہو گا جب اسکی قیمت اور پٹرول کی قیمت میں کم از کم بیس فیصد کا فرق ہو۔ انرجی مکس میں گیس کا کردار بڑھانے کیلئے حکومت کے اقدامات مستحسن ہیں جنکی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ گیس کمپنیوں کے نقصانات عوام پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

اور اس میں پانچ فیصد اضافہ کے پروپوزل پر عمل درامد کیا گیا تو عوام اور کاروباری برادری کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ گیس کمپنیوں کو نقصانات کی غلط تصویر پیش کرنے سے روکا جائے۔

مزید :

کامرس -