خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی کیلئے تیل داراجناس کی پیداوار میں اضافہ کی ضرورت ہے، ایڈ ایبل آئل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن

خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی کیلئے تیل داراجناس کی پیداوار میں اضافہ کی ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی کیلئے تیل داراجناس کی پیداوار میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ ایڈ ایبل آئل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014-15ء کے دوران ملک میں خوردنی تیل کی کھپت 2.335 ملین ٹن رہی تھی جس میں سے 0.546 ملین ٹن خوردنی تیل کی مقامی پیداوار شامل تھی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی ملکی ضروریات کا 23.38 فیصد حصہ مقامی پیداوار سے حاصل کیا گیا جبکہ خوردنی تیل کی مقامی ضروریات کی تکمیل کیلئے 76 فیصد سے زائد خوردنی تیل درآمد کیا گیا۔

اور درآمدات کی مد میں 139.344 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی کیلئے تیل دار اجناس کی پیداوار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ دیہی معیشت کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -