خیموں اور ترپالوں کی ملکی برآمدات میں 74فیصد سے زائد کا اضافہ

خیموں اور ترپالوں کی ملکی برآمدات میں 74فیصد سے زائد کا اضافہ

  

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2016-17ء میں ماہ دسمبر 2016ء کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں 74فیصد سے زائد کا اضافہ ہو اہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق دسمبر 2016ء کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی برآمدات کا حجم 1.794 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں دسمبر 2015ء کے دوران برآمدات کا حجم 1.026 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس طرح دسمبر 2015ء کے مقابلہ میں دسمبر 2016ء کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی برآمدات میں 0.794 ارب روپے یعنی 74.85فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -