سندھ ، پن بجلی کے 2منصوبے رواں سال 99میگاواٹ پیداوار شروع کر دینگے

سندھ ، پن بجلی کے 2منصوبے رواں سال 99میگاواٹ پیداوار شروع کر دینگے

  

اسلام آباد (اے پی پی) سندھ میں رواں سال پون بجلی کے مزید 2 منصوبے مجموعی طور پر 99 میگاواٹ توانائی کی پیداوار شروع کردیں گے۔ان میں سے ہر منصوبہ33 ونڈ ٹربائنز پر مشتمل ہے۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ دونوں منصوبوں میں سے ہر منصوبہ49.5 میگاواٹ گنجائش کا حامل ہے جو توانائی تعاون کے 21 منصوبوں میں شامل ہے۔یہ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پروگرام کے تحت جلد مکمل ہوں گے جو صدر ژی جن پنگ کے ون بیلٹ ون روڈ اقدام کے تحت چینی حکومت کے تعاون سے تعمیر کئے جارہے ہیں۔ سندھ میں رواں سال پیداوار کیلئے مکمل ہونے والے ونڈ پاور کے منصوبے دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہونے والی چینی کمپنی تھری گارجیز کارپوریشن تعمیر کررہی ہے۔ کمپنی کے انتظامی شعبہ کے سربراہ دو ڈی کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے علاقہ جھم پور میں ان دونوں منصوبوں کیلئے 224 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ان کے ادارے نے کی ہے جو 13 ماہ کی مدت میں مکمل ہوں گے۔ چینی کمپنی نے بلڈ اون آپریٹ ماڈل کے تحت پاکستان میں پہلا ونڈ پاور فارم قائم کیا ہے جس پر 130.279 ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو پہلے سے49.5 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دے رہے ہیں۔ یہ ونڈ فارم کراچی کے90 کلو میٹر جنوب مشرق میں اور بحیرہ عرب سے80 کلو میٹر مشرق میں قائم کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -