موجودہ کاروبار دوست حکومت ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، نسیم الرحمان

موجودہ کاروبار دوست حکومت ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، نسیم ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے زونل چئیرمین نسیم الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ کاروبار دوست حکومت ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور کاروباری برادری کو زبردست مراعات دی گئی ہیں جو لائق تحسین ہیں۔ کاروباری برادی کو دی گئی حالیہ مراعات سے ایف بی آر کے ریونیو میں کئی کھرب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے۔ مراعات سے کاروباری برادری کی پیداواری لاگت کم ہوئی ہے اورآمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔کاروباری برادری ایمانداری سے پورا ٹیکس ادا کرے ورنہ حکومت مجبور ہو کرمراعات واپس لینے پر غور کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برآمدکنندگان کیلئے 180 ارب روپے کے پیکج اور دوسرے اقدامات سے ایف بی آر کے محاصل میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور مزید مراعات کی صورت میں خسارے میں اضافہ ہو گا جسے کاروباری برادری اپنے منافع میں سے ٹیکس کی ادائیگی کے زریعے پورا کر سکتی ہے جسکے لئے تمام چیمبر اور تجارتی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے طویل عرصہ تک تیل کی قیمتیں منجمد رکھیں جس سے ایف بی آر کی آمدنی میں 150 ارب روپے کی کمی آئی، پانچ برآمدی شعبوں کو زیر ریٹنگ کی سہولت دینے سے حکومت کی آمدنی میں 110 ارب تک کی کمی کا اندازہ ہے جبکہ فرٹیلائیزر سیکٹر جو تیسرا بڑا ٹیکس دھندہ ہے پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے جس سے محاصل میں اربوں روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان حالات میں کاروباری برادری ذمہ داری سے ٹیکس ادا کرے تاکہ ایف بی آر ٹیکس محصولات کا اپنا سالانہ ہدف حاصل کر سکے اورملکی ترقی کی رفتار بڑھائی جا سکے ۔

مزید :

کامرس -