’’ جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار ودھاؤ مہم‘‘ آج سے شروع ہو گی

’’ جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار ودھاؤ مہم‘‘ آج سے شروع ہو گی

  

راولپنڈی(اے پی پی ) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام ’’ جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار ودھاؤ مہم‘‘ آج (20)فروری سے شروع ہو گی ۔محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا کے مطابق فصلات میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مجموعی پیداوار میں 30تا 40فی صد کمی واقع ہو جاتی ہے اس لیے ان جڑی بوٹیوں کا انسداد ضروری ہے۔اس حوالے سے کاشتکاروں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے محکمہ زراعت کی جانب سے ’’جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار ودھاؤ‘‘ کے عنوان سے خصوصی مہم شروع آج شروع ہو گی ۔ترجمان نے بتایاکہ جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار ودھاؤ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جس میں نمبردار، پٹواری، محکمہ زراعت کے ملازمین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ یہ کمیٹیاں کسانوں کے ساتھ مل کر جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے میں معاونت کریں گی۔ اس کے علاوہ سماجی بہبود کے اداروں سے مل کر ان جڑی بوٹیوں کے نقصانات بارے کسانوں کو آگاہی فراہمی کی جائے گی۔

محکمہ زراعت سکولوں، کالجوں، دفاتر، سرکاری و نجی مقامات پر ان مہم کے بارے آگاہی فراہم کرے گا جبکہ تحصیل کی سطح پر واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان جڑی بوٹیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے مختلف سیمینارز کے انعقاد کے ذریعے کسانوں کوآگاہی فراہم کی جائے گی۔زرعی ترجمان نے بتایاکہ ’’ جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار ودھاؤ مہم‘‘20 فروری سے 25 فروری تک جاری رہے گی۔

tca/skr/mrn 1451

مزید :

کامرس -