پاک فضائیہ کی شمالی وزیر ستان میں بمباری ،دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ،متعدد انتہا پسند ہلاک:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان )آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے ووچہ بی بی میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بمباری کر کے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے وچہ بی بی میں دہشتگرد وں کے دوبارہ منظم ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ،پاک فضائی کی بمباری کے دوران کئی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیاہے ۔