لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں پولیس نے چوہنگ، شیرشاہ کالونی اوررائیونڈ روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور شناختی کوائف چیک کیے گئے جبکہ کرایہ داروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر 12 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ ا?پریشن امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا۔
امریکہ آنے والے گرین کارڈ کے حامل افرادکو خوش آمدید کہا جائے گا،ٹرمپ انتظامیہ