ٹیم کی فائنل تک رسائی خوش کن ہوگی :سرویوین رچرڈ ز

ٹیم کی فائنل تک رسائی خوش کن ہوگی :سرویوین رچرڈ ز

  

دبئی (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایڈیٹرسے منسلک سر ویوین رچرڈز نے کہاہے کہ انتظامات کو دیکھتے ہوئے انھیں پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں اور ٹیم کی فائنل تک رسائی خوش کن ہوگی۔ایک انٹرویو میں ویوین رچرڈز نے کہا کہ میں ماضی میں پاکستان کے دورے میں مختلف شہروں میں جاتا رہا ہوں۔ویوین رچرڈز نے کہا کہ مجھے چند شہروں کے نام یاد ہیں جن میں فیصل آباد، ملتان، کراچی اور پشاور شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل واپس اپنی ڈگر پر آگئی ہے جس طرح زندگی میں دیگر چیزیں ہوتی ہی، اونچ نیچ اور چھوٹے مسائل ہوتے ہیں۔لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ فائنل کو لاہور میں کروانا پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ہوگا اور میرا ماننا ہے کہ ٹیم درجہ بندی کے حوالے سے جیسی بھی ہو لیکن پاکستان میں بہت زیادہ باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔عظیم سابق بلے باز نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے ایک ہوں جس کو پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جس طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں اور اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچی تو ہمارے لیے یہ زیادہ خیر مقدمی بات ہوگی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -