ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر: بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر: بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ ...

  

 کولمبو(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستانی ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اکیتا بشٹ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت نے ہدف بآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، دیپتی شرما نے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، اکیتا بشٹ کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی سارا اوول، کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت ویمن کی کپتان متھیلی راج نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پاکستانی خواتین ٹیم اکیتا بشٹ کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث 43.3 اوورز میں 67 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، عائشہ ظفر 19 اور بمساء معروف 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ اکیتا بشٹ نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کی اور 8 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شیکھا پانڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت ویمن نے ہد ف22.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ہرمنپریت کوہر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ دیپتی شرما نے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سعدیہ یوسف نے دو اور ثناء میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اکیتا بشٹ کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -