کیویز ویمن کی دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیاکیخلاف فتح

کیویز ویمن کی دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیاکیخلاف فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن(اے پی پی) نیوزی لینڈ ویمن نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا ویمن کو 8 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، خراب موسم کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، آسٹریلوی ٹیم 70 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اینا پیٹرسن کو تین وکٹیں لینے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساؤتھ جیلونگ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے، کپتان سوزی بیٹس 30 اور ریشل پریسٹ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سٹارنو نے 10 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خراب موسم کی وجہ سے آسٹریلوی اننگز کو 13 اوورز تک محدود کرکے اسے جیت کیلئے 70 رنز کا ہدف دیا گیا، آسٹریلیا ویمن مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنائے۔ الیز ویلانی 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ اینا پیٹرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔