کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدام کررہے ہیں:ریاض حسین پیرزادہ
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جرت مندانہ فیصلے کر رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت پورے ملک میں سکولوں اور کھیل کے میدانوں کو جدید خطوط پر استوار کئے گئے ہیں۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے نوجونوں پر زور دیا کہ وہ کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ریوارڈ دیا جائے گا۔