امریکا کے انتباہ کے باوجود ایران کی نئی فوجی مشقیں آج شروع ہوں گی

امریکا کے انتباہ کے باوجود ایران کی نئی فوجی مشقیں آج شروع ہوں گی

  

تہران(این این آئی)پاسدارانِ انقلاب ایران نے امریکا کے انتباہ اور بیلسٹک میزائل کے تجربے پر نئی پابندیوں کے باوجود اس ہفتے فوجی مشقوں کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاک پور نے تہران میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’’عظیم پیغمبر11’’' کے نام سے ان مشقوں کاآج (پیر سے) آغاز ہوگا اور یہ تین روز تک جاری رہیں گی۔انھوں نے بتایا کہ ان مشقوں کے دوران میں راکٹ استعمال کیے جائیں گے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ کس قسم کے ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -