ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے انتخابات3 مارچ کو بحرین میں ہونگے

ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے انتخابات3 مارچ کو بحرین میں ہونگے

  

اسلام آباد(اے پی پی) ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کا اجلاس اور انتخابات 3مارچ کو بحرین میں ہونگے۔ انتخابات میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ حصہ لینگے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق انتخابات میں 42ممالک کے عہدیداران شرکت کرینگے۔

جس میں چار سال کے کیلئے نئے صدر اور دیگر امیدواروں کا چناؤ کیا جائیگا۔ انتخابات میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ بطور منیجمنٹ کمیٹی حصہ لینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -