سپین میں تارکن وطن کی زیادہ تعداد کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سپین میں تارکن وطن کی زیادہ تعداد کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

میڈرڈ (اے پی پی) سپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد نے مظاہرے میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ تعداد میں تارکین وطن کو ملک میں آنے کی اجازت دے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بارسلونا میں تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شام جیسے جنگ زدہ ممالک سے زیادہ تعداد میں تارکین وطن کو سپین آنے کی اجازت دے جائے۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران حکومت مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے۔

جن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت تارکین وطن کے مسئلے پر پیچھے ہٹ رہی ہے۔مظاہرین کے مطابق حکومت نے 2015 میں 17 ہزار تارکین وطن کو قبول کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب وہ اپنے وعدے کو پورا نہیں کر رہی ہے۔2015 کے بعد سے اب تک حکومت نے صرف 11 سو تارکین وطن کو قبول کیا ہے۔مظاہرے کا انعقاد ہمارا گھر آپ کا گھر نامی تنظیم نے کیا تھا اور مقامی میڈیا کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں تین لاکھ افراد نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ سپین کے علاوہ یورپی اتحاد کے دوسرے ممالک بھی نے اتنی تعداد میں تارکین وطن کو قبول نہیں کیا جس کا انھوں نے اعلان کیا تھا تاہم جرمنی نے سب سے زیادہ تعداد میں تارکین وطن کو خوش آمدید کیا۔

مزید :

عالمی منظر -