قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ کیلئے 24 فروری کو بحرین جائیگی

قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ کیلئے 24 فروری کو بحرین جائیگی

  

اسلام آباد(اے پی پی) 9رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 24فروری کو بحرین روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ چیمپئن شپ 25 فروری سے دو مارچ تک بحرین میں کھیلی جائیگی جس میں 6کھلاڑی اور 3آفیشلز جائیں گے ، ایونٹ میں دو جونیئر اور چار کھلاڑی انڈر23 مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔ چیمپئن شپ میں جونیئر مقابلوں میں حبیب اللہ اور تنزیل خان جبکہ انڈر 23 مقابلوں میں ارسلان ، فرمان ، باسط اور برہان پاکستان کی نمائندگی کرینگے جبکہ آفیشلز میں ہارون منیجر ، باران کوچ اور نثار احمد بطور مکینک ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جار ی ہے اور کوچ کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دے رہے ہیں۔ سیکرٹری نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے امید رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔

B

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -