مسئلہ کشمیر کسی اور نے نہیں ہم کشمیریوں نے ہی حل کرنا ہے ،محبوبہ مفتی

مسئلہ کشمیر کسی اور نے نہیں ہم کشمیریوں نے ہی حل کرنا ہے ،محبوبہ مفتی

  

سرینگر(اے این این) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کسی اور نے نہیں ہم کشمیریوں نے ہی حل کرنا ہے، وقت آگیا ہے کشمیری عوام اپنے تقدیر کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے امن ضروری ہے۔جموں پر امن ہے اور وہ ترقی کررہا ہے، ہم بھی کبھی کشمیر میں ایسے ماحول سے لطف اندوز ہونگے۔وزیر اعلی ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب سے خطاب کررہی تھی۔انکا کہنا تھا ہمیں اب کشمیر میں اپنے مستقبل کو سنوارنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ ہائی ڈنسٹی ایپل پلانٹیشن سکیم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ملاوٹی جراثیم کش ادویات فروخت کرنے والوں کا شکنجہ کستے ہوئے پولیس کو ہدایت دی کہ نقلی اور غیر معیاری کیڑے مار ادویات فروخت کرنے والے تاجروں پر پی ایس اے نافذ کیا جائے ۔ ریاستی معیشت میں باغبانی کو ریڑ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ باغبانی ریاست میں سماجی و معیشی صورتحال تبدیل کرسکتی ہے۔محبوبہ مفتی نے سال2017کو سال برائے سیب کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا پولیس غیر معیاری جراثیم کش ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف پی ایس اے عائد کرے۔وزیر اعلی نے بتایا کہ حکومت اگرچہ ناقص جراثیم کش ادویات تیار کرنی والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصرہے کیونکہ وہ کئی اور ہوتے ہیں تاہم انکے ڈیلروں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

محبوبہ مفتی نے کہا ہم پبلک سیفٹی ایکٹ منشیات اور جنگل اسمگلروں کے خلاف عائد کرتے ہیں تاہم اب پولیس نقلی جراثیم کش ادویات فرہم کرنے والوں کے خلاف بھی اس قانون کا اطلاق ہوگا ۔انہوں نے کاشتکاروں اور باغ مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کاشتکاروں کی تشویش کو سمجھتی ہے اور اس کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -