قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپین شپ13 مارچ سے شروع ہوگی

قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپین شپ13 مارچ سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیدریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی مینز اینڈ وومن نیٹ بال چیمپین شپ13 سے16مارچ تک حمیدی ہال پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپیلکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔پاکستان نیٹ بال یڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق چیمپین شپ میں پاکستان آرمی، نیوی، ائیرفورس، واپڈا، پولیس، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، خیبر پختون خواہ، بلوچستان، گلگت بلبستان، اسلام آباد، فاٹااور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان آرمی کی ٹیم مردوں میں اور سندھ کی ٹیم خواتین میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔اس چیمپین شپ میں پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں نیشنل گیمز کے لئیے کوالیفائی بھی کرے گی، نیشنل گیمز اس سال کوئٹہ میں منعقد ہونگے۔اس چیمپین شپ کے دوران قومی جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم بھی منتخب کی جائے گی ۔
جوکہ کوریا کے شہر جنجومیں 6 مئی سے کھیلے جانے والی ایشین جوئینر گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔